24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنجاب
کے شہر شیخوپورہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے تاجروں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں آنے والے تاجروں کو زوال کے
اسباب اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کے بارے میں بتایا ۔
ساتھ ہی شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع آنے اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے اپنے
ڈونیشن سے تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر بعض تاجر حضرات نے ہاتھوں
ہاتھ رقم جمع کروائی جبکہ دیگر نے آئندہ دنوں میں ڈونیش جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)