17 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
مدنی چینل پر آج رات ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن
شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری بیان فرمائیں گے
Thu, 19 Jan , 2023
2 years ago
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 19 جنوری 2023ء بروز
جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں
مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق تاج گارڈن نواب شاہ سانگھڑ سے براہ راست مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور
مدنی مرکز فیضان مدینہ موہری روڈ کھاریاں میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد
عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔