17 جنوری 2023ء بروز منگل پولیس لائن قلعہ گجر لاہور میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔

اس موقع پر آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم کی والدہ مرحومہ کے لئے مقامی مسجد میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی ریلوے پولیس پاکستان راؤ سردار احمد خان، اعلیٰ پولیس افسران، اہم بیوروکریٹس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر وہاں موجود شخصیات نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)