17 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 16 جنوری 2023ء بروزپیر سندھی پاڑہ کراچی کی عائشہ مسجد میں تہجد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تہجداجتماع
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا ئے اجتماع کو
فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے نفل روزے رکھنے نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)