17 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
پچھلے دنوں میرپور ڈویژن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک میٹنگ ہوئی جس میں جامعۃالمدینہ و
مدرسۃالمدینہ بوائز کے ناظمین، شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران و
ناظمین، شعبہ فیضانِ مدینہ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور تحصیل نگران سمیت نگرانِ ٹاؤن کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے اسلامی بھائیوں سے دینی کاموں کے حوالے
سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں اورشعبہ جات کی کارکردگی کا
جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اورانہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)