عاشقانِ رسول  وطلبۂ کرام کو دینی تعلیم و تربیت سے آگاہ کرنے کے لئےجامعۃُ المدینہ (دعوتِ اسلامی ) مختلف اجتماعات و ورکشاپس کرتی رہتی ہے جس میں اسلامی عقائد ، انبیائے کرام وصالحین کی سیرت ، حسن معاشرت اور اخلاقیات جیسے کئی معلومات سننے اور سیکھنے کو ملتی ہے ۔ اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی 14 جنوری 2023ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں یومِ صدیقِ اکبر کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا ۔

اس محفل پاک میں جامعاتُ المدینہ کے اساتذہ کرام ، طلبہ کرام اور مدنی عملہ کے افراد شرکت کرین گے جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا عمران عطاری ”شانِ صدیقِ اکبر “ کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے ۔

اجتماع کا آغاز پاکستانی ٹائم کے مطابق صبح 08:30 بجے اور بیان کاآغاز 08:45 ہوگا ، یہ اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائےگا ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)