عاشقان رسول کو علم دین سے سیراب کرنے، نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور مسلمانوں کے دلوں میں خوفِ خدا اور عشق رسول کی شمع جلانے کے لئے آج رات مؤرخہ 20 اکتوبر 2022ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے  اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ان اجتماعات میں تلاوت و نعت، رقت انگیز ذکر و دعا کا سلسلہ بھی ہوگا جبکہ نماز اشراق و چاشت کی ادائیگی کے ساتھ اجتماعات اختتام پذیر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق الحرم مارکی منڈی وار برٹن ڈسٹرکٹ ننکانہ (پنجاب) میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرابیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ رست نشر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مرکزی عید گاہ مظفر آباد کشمیر میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ، مدنی مرکز فیضان مدینہ العطار ٹاؤن میر پور خاص میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ عطار نگر نزد آصف فلور ملز جی ٹی روڈ گگھڑمیں رکن شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی ، مدنی مرکز فیضان مدینہ میر پور کشمیر میں نگران شعبہ تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد انڈر پاس خانیوال میں نگران شعبہ پروفیشنل فارم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


دعوت  اسلامی کے زیر اہتما م پچھلے دنوں پردہ باغ پشاور پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اجتماع میلاد میں نعت خواں اسلامی بھائیوں نے میلاد کے حوالے سے کلام پڑھے ۔بعدازاں مہمان خصوصی یوکے کے ذمہ دار سید فضیل عطاری نے ’’سیرت مصطفی ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مزید عشق مصطفی بڑھانے اور فکر آخرت کا ذہن پانے کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


13 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی یونیورسٹی آف سندھ جامشورو آمد ہوئی جہاں یونیورسٹی انتظامیہ اور اسٹوڈنٹس نے پُر تپاک استقبال کیا۔

شعبہ تعلیم (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اجتماع میلاد میں یونیورسٹی آف سندھ کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد صدیق ، پروفیسر ڈاکٹر محمد صاحبداد سکندری، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف لینگویجیز (عربی و فارسی) اور دیگر پروفیسرز سمیت اسٹوڈنٹس اور مقامی افراد و شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔

اجتماع میلاد میں بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے فرمایا کہ تعلیمی اداروں سے جب اسٹوڈنٹس اللہ پاک اور اس کے پیارے محبوب محمد مصطفٰے سب سے آخری نبی ﷺ کی محبت اور دین کا درست سبق لے کر جائیں گے تو یہ جہاں پر بھی ہونگے مظلوم کی مدد کریں گے اور رشوت کے سد باب کی کوشش کریں گے۔

آخر میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے نگران شوریٰ کو شیلڈ کا تحفہ پیش کیا جبکہ نگران شوریٰ نے وائس چانسلر کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ تحفے میں دی۔


اسٹوڈنٹس کے دلوں میں عشق مصطفٰے ﷺکو اُجاگر کرنے کے لئے 17 اکتوبر 2022ء کو شعبہ تعلیم (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام اسپائر کالج پشاور کیمپس میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل، ٹیچرز اور کالج کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی محمد توصیف عطاری (ڈویژن نگران پشاور) نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو سیرت مصطفٰے ﷺکے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع میلاد میں اسٹوڈنٹس کو فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف بھی پیش کیا گیا اور اس کے ذریعے دینی تعلیم سیکھنے کی ترغیب دلائی گئی۔


گزشتہ روز میر پور خاص سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا ، اس موقع پر دعوت اسلامی کے نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا اور مبلغ دعوت اسلامی نے عاشقان رسول کے درمیان سیرت النبی ﷺکے حوالےسے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اس اجتماعِ پاک میں SSP جیل خانہ جات ارشاد رند ، DSP عظیم تھبو ، جیلر عبد القادر نے شرکت کی۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


15 اکتوبر2022 ء کو دعوت اسلامی  کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ فیضان مرشد سے وابستہ اسلامی بھائیوں کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دوران بیان رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور اوروں کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی ۔ مزید ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں آنے کی دعوت بھی دی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن  حاجی بغداد رضا عطاری نے مورخہ 16 اکتوبر 2022ء کو جہلم ڈسٹرکٹ کا ماہانہ مدنی مشورہ فیضان مدینہ جہلم میں فرمایا۔

دوران مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ بعدازاں فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں بچوں کے داخلےکروانے کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون، پیشگی کارکردگی شیڈول کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے آنے کی دعوت دی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیرِا ہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع مدنی مرکز فیضان مدینہ میرپورخاص میں منعقد کیا گیا جس میں مبلغ ِدعوت اسلامی و ڈویژن نگران حافظ زین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔

بعداجتماع نیو فیضان مدینہ غوث اعظم سٹی کی تعمیرات کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران حافظ زین عطاری نے ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا جس پر ذمہ داران نے انہیں اس حوالے سے آگاہی دی۔بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے جلد از جلد تعمیرات کو مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار ان نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 اکتوبر 2022ء بروز جمعہ 11ہویں شریف کے سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں لانڈھی ٹاؤن کے3  یوسی (8،9،10) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ٹاؤن حاجی سلمان عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے بارے میں مختلف موضوعات پر کلام کیا نیز رواں سال ہونے والے 11ہویں شریف کے سنتوں بھرے اجتماع کے متعلق اہم نکات پر گفتگو کی۔

بعدازاں ذمہ داران کی مشاورت سے طے پایا کہ سال 2022ء میں 11ہویں شریف کا اجتماع یوسی نمبر 9 کورنگی ساڑھے پانچ اکبری عیدگاہ گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے جس کے نگران حاجی عادل عطاری مقرر کئے گئے۔مقامی عاشقانِ رسول سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی اپیل ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات تلیری بائی پاس ملتان روڈ مظفر گڑھ میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مظفر گڑھ، اطراف علاقوں، دیگر شہروں سے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائزکے اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام، ذمہ داران اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے نور مصطفی ﷺ کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو پیارے آقا و مولا ﷺ کے معجزات کے بارے میں بتایا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے اجتماع کو اپنی زندگی دینِ اسلام کے مطابق گزارنے، نمازوں کی پابندی کرنے، رمضان شریف کے روزے رکھنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

بعدِ بیان ذکر اللہ بھی کیا گیا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی نیز صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


13 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کے شہر گجرات میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہجہانگیر روڈ گجرات میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کے ساتھ منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کراچی سندھ کے ایک سرکاری ادارے میں عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری اور ذمہ داران سمیت سرکاری نجی افسران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے اور دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)