پچھلے دنوں کیماڑی ٹاؤن کراچی کے ساحل پر واقع جزیرۂ بابا بھٹ کی جامع مسجد حسینی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماعِ کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)