نگران شوریٰ کا کراچی میں قائم جامعات المدینہ فیضان غوث
الاعظم اور فیضان بہار مدینہ کا دورہ
30نومبر
2022ء کو دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نےکراچی میں قائم جامعات المدینہ فیضان غوث
الاعظم سائٹ ایریا اور فیضان بہار مدینہ اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا۔
نگران
شوریٰ نے جامعات المدینہ کے طلبائے کرام کے درمیان تربیتی بیان فرمایا اور انہیں
اپنے وقت کا درست استعمال کرتے ہوئے انتہائی محنت کے ساتھ علم دین حاصل کرنے کی
ترغیب دلائی۔ آخر میں نگران شوری نے جامعات المدینہ کی کلاسوں کا وزٹ کیا اور انتظامات
کا جائزہ لیا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری،مجلس جامعات
المدینہ کراچی سٹی کے اراکین، اساتذۂ کرام اور ناظمین بھی موجود تھے۔
کسانوں میں کھاد تقسیم کرنے کے لئے راجن پور پنجاب میں
عظیم الشان کسان اجتماع کا انعقاد
29
نومبر 2022ء کو کسانوں میں کھاد تقسیم کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے
زیر اہتمام راجن پور پنجاب میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہرحال میں
اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں سردی سے حفاظت کے لئے سیلاب زدگان کے چار ہزار گھروں میں کمبل (blankets) ، گرم بستر اور کسانوں کو
فصلیں اُگانے کے لئے دوہزار افراد میں کھاد اور بیج تقسیم کئے گئے۔
اجتماع
کے بعد رکن شوریٰ نے اطراف کے بستیوں کا دورہ کیا اوراس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دعوت اسلامی ایف جی آر ایف کے تحت سیلاب زدگان
پہلے دن سے ہی متاثرین کی مدد کی جارہی ہے۔
ضلع راجن پور کی حدود میں اب تک تقریباً 30 گھروں کی بحالی کا کام مکمل ہوچکا ہے
جبکہ مزید بستیوں میں بھی گھروں کی تعمیرات کا آغاز کردیا گیا ہے کوشش ہے کہ متاثرین
کی ہر ممکنہ مدد کی جائے۔ شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن پاکستان بھر کے سیلاب زدگان میں کاکھانے، پینے،
دواؤں دیگر امدادی سرگرمیوں کی مد میں
تقریباً ڈھائی ارب روپے خرچ کرچکی ہے جبکہ یہ سلسلہ آگے مزید بھی جاری ہے۔
چیمبر آف کامرس نواب شاہ سندھ میں تاجر اجتماع کا انعقاد
، محمد ثوبان عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 30 نومبر 2022ء کو چیمبر آف کامرس نواب شاہ سندھ میں تاجر
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری حضرات اور مقامی تاجروں نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”حلال زرق کمانے“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اسلامی
اصول اور سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
مطابق تجارت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کےعلاوہ محمد ثوبان عطاری نے تاجروں کو اپنے
مال میں کچھ نہ کچھ حصہ راہِ خدا میں خرچ کرنے کا ذہن بھی دیا۔
قائد عوام یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ
ٹیکنالوجی لاڑکانہ میں سیمینار کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 29 نومبر 2022ء کو قائد عوام یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ،
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لاڑکانہ سندھ کیمپس میں سیمینار کا اانعقاد کیا گیا جس میں
یونیورسٹی کی انتظامیہ، ٹیچرز، پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ” Time Management “ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو کچھ نہ کچھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی
ترغیب دلائی۔
آج رات ہفتہ وار اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
علم
دین سیکھنے سکھانے، گناہوں سے توبہ کرنے اور اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے آج رات
مؤرخہ یکم دسمبر 2022ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل سے براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بخاری پارک الہ آباد روڈ نزد بس اڈہ، سبی بلوچستان سے
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ کراچی کورنگی نمبر 4 کی جامع مسجد رضائے مصطفٰے میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی
عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد دندی والی چونگی پنڈی گھیب میں رکن شوریٰ حاجی
وقار المدینہ عطاری، امام میرج ہال نزد سرکاری ہسپتال جلال پور بھٹیاں میں رکن
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد شیخاں والا قبرستان لالہ
موسٰی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور بسم اللہ فوڈ انڈسٹری پرائیویٹ
لمٹیڈ، سید والا روڈ بچیکی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 25 نومبر 2022 ء کو گیارہویں شریف کے سلسلے میں خمیسو گوٹھ گڈاپ ٹاؤن
میں سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
اور شرکاکو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول
سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز
مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے خمیسو گوٹھ کے واڈ نگران کی ان کے
گھر جاکر عیادت فرمائی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کروائی۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
جزیرہ
بابا بھٹ میں ہونے والے رکنِ شوریٰ حاجی
محمد امین عطاری کی تقریبِ نکاح میں شرکت
25
نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے جزیرہ بابا بھٹ میں ایک اسلامی بھائی کے تقریب نکاح میں شرکت کی۔ اس
موقع پر رکنِ شوریٰ نے مہمانوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اپنے گھروں
کی تمام تقاریب کو شریعت کے دائرہ میں
رہتے ہوئے منانے کا ذہن دیا اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے کوئٹہ میں بلوچستان مشاورت کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے
نکات فراہم کئےاور تقرری آمدن
و اخراجات کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی عطیات بڑھانے اور ماتحت شعبہ جات کو خود کفیل کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر رکنِ
شوریٰ قاری ایاز عطاری بھی وہاں موجود تھے۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری کی سید عبدُللہ شاہ غازی رحمۃُ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری
پچھلے
دنوں نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ
داران کے ہمرہ کراچی میں موجود سید عبدللہ شاہ غازی رحمۃُ
اللہ علیہ کے مزار پر
حاضری دی ۔اس موقع پر نگرانِ پاکستان و دیگر ذمہ داران نے فاتحہ پڑھی اور اس کا ایصالِ ثواب پیش کرتے ہوئے عبدُللہ شاہ غازی کے توسل سے دعائے خیر کی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
مدنی ہاؤس مکہ کالونی وار
برٹن میں شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز لاہور ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
27
نومبر 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی ہاؤس مکہ کالونی وار برٹن میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری، شعبہ جامعۃ
المدینہ گرلز لاہور ڈویژن کے نگران مولانا طیب عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا
شہباز عطاری مدنی، ڈویژن خود کفالت ذمہ دار مولانا اکبر عطاری مدنی، جامعۃ المدینہ
امینیہ رضویہ کے ناظم ،مولانا صدام حسین عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت
کی۔
اس
مدنی مشورے میں کنز المدارس بورڈ کے نصاب اور معاشرے کی ضرورت کے مطابق نئے نئے
کورسز کروانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
مدنی
مشورے میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویژن میں گرلز کے درس نظامی کے لئے 83 ادارے قائم
ہیں جس میں 750 اسٹاف اپنی علمی و انتظامی خدمات انجام دے رہا ہے جبکہ 8 ہزار 500 طالبات کو قراٰن و سنت کی مفت تعلیم دی جارہی
ہے۔ اس کے علاوہ صرف واربرٹن کے جامعۃ المدینہ گرلز میں 200 طالبات اور مدرسۃ المدینہ
گرلز میں185 طالبات زیر ِتعلیم ہیں۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2022ء بروز پیر جناح سائنس اکیڈمی ڈسکہ میں میلاد
اجتماع منعقد ہوا جس میں اکیڈمی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
نگرانِ
تحصیل ڈسکہ حاجی عثمان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دنیاوی تعلیم
کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر
اپنے عقائد و اعمال درست کرنے کی ترغیب دلائی۔
ایشیاء گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن کراچی میں عظیم الشان سنتوں
بھرا اجتماع، نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
27
نومبر 2022ء کو عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایشیاء
گراؤنڈ گلشن بہار اورنگی ٹاؤن کراچی میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں بچوں، بزرگوں سمیت ہزاروں عاشقان رسول، مقامی علمائے کرام، مساجد
کے ائمہ کرام اور تاجر حضرات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے”موت کو یاد رکھنے“ کے موضوع پر رقت
انگیز سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو موت کو یاد رکھتے ہوئے زندگی گزارنے، رب
کو راضی کرنے، گناہوں سے توبہ کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر
اپنے اعمال درست کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، حاجی محمداسلم عطاری، حاجی محمد امین
عطاری، حاجی امین قافلہ، حاجی محمد علی عطاری سمیت نگران کابینہ اور دیگر ذمہ
داران دعوت اسلامی موجود تھے۔
Dawateislami