17 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 27 دسمبر 2022ء بروز منگل جامع مسجد فیضانِ اسلام
خیابان سحر، فیز 7 ڈیفنس میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں یوسی نگران اور وارڈ
نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ ڈیفنس مشاورت غلام
مصطفیٰ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ذمہ
داران کو دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ ڈیفنس مشاورت نے ذمہ داران کو ماہِ
جنوری 2023ء میں 3 دن اور 12دن کے مدنی قافلوں کے اہداف دیئے نیز ڈیفنس میں شعبہ
اصلاحِ اعمال کے تحت تہجد اجتماعات اور
شعبہ مدنی کورسز کے تحت مختلف کورسز کروانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیاگیا۔ (رپورٹ: محمد حماد رضا
رکن ٹاؤن و آفس ذمہ دار ڈیفنس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)