29دسمبر 2022ء  کو کوٹلی ستیاں راولپنڈی میں قائم مسجد نسبت رسولی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مسجد نسبت رسولی کے متولی سمیت نمازی حضرات نے شرکت کی۔

تحصیل نگران کوٹلی ستیاں قاری وقار احمد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر شرکا نے راہِ خداد میں سفر کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخر میں مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)