عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 دسمبر 2022ء بروز بدھ بحریہ ٹاؤن کراچی میں مدنی مشور کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو بھرپور انداز میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)