5 محرم الحرام, 1447 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عبد اللہ گوٹھ کراچی کی جامع مسجد
عثمانیہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تربیتی کورس کرنے والے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی
پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)