پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساہیوال
ڈویژن پاک
پتن میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا
جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دارعبدالماجدعطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکا ئے اجتماع کو نمازوں کی پابندی کرنے
اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب
دلائی جس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
٭بعدازاں
شعبہ معاونت برائےاسلامی بہنیں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈسٹرکٹ نگران اوردیگرذمہ داران شریک
ہوئے۔صوبائی ذمہ دارعبدالماجدعطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔
٭اس
کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے اوکاڑہ دارُالسنّہ کا د ورہ کیا اور وہاں ذمہ داران سے دینی کاموں کے سلسلے میں مشاورت کی ۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)