بلوچستان سے آئی ہوئی قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ضلع سبی کے صدر ملک ساجد جان بنگلزئی اور ملک شہزاد بنگلزئی  نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار نے انہیں خوش آمدید کہا۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس وزٹ کروایاجس میں انہیں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃالعلمیہ)، مدنی چینل، فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔

اس دوران شخصیات کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدلحبیب عطاری سے بھی ہوئی جبکہ ذمہ دران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔

معلومات کے مطابق ملک ساجد خان بنگلزئی نے اپنے تاثرات میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ اور عالمی سطح پر دعوتِ اسلامی کی ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا نیز انہوں نے دعوتِ اسلامی کو  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  عملی طور پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی نیت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)