صوبۂ سندھ کے بھنبھور ڈویژن
میں پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس
میں جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے ناظمین، شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
ڈسٹرکٹ ذمہ داران و ناظمین، شعبہ فیضانِ مدینہ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور تحصیل نگران
سمیت نگرانِ ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں
اورشعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے
نوازا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔
اسی طرح بھنبھور ڈویژن
میں ہی دعوتِ اسلامی کے شعبہ محبت بڑھاؤ کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان۔
دورانِ بیان نگرانِ
پاکستان مشاورت نے شرکائے حلقہ کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی جبکہ وہاں موجود
اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری(