عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت لاڑکانہ ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن قاری محمد ایاز عطاری، نگرانِ لاڑکانہ ڈویژن ، شعبہ جات کے ذمہ داران، ڈسٹرکٹ، تحصیل،
ٹاؤن اور یوسی نگران کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کے
درمیان سنتوں بھرا کیا جس میں انہوں نے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی
نیز 2023ء میں ذمہ داران کو مدنی قافلوں کے اہداف دیئے۔
علاوہ ازیں جو اسلامی
بھائیوں 2023ء کے مدنی قافلے میں سفر کریں گے انہیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہکی جانب سے ملنے والے تحائف دیئے ۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان
مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری(