13 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
17
دسمبر 2022ء بروز ہفتہ بعد نمازِ فجر اقصی مسجد ریگل چوک صدر کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا
گیا جس میں مدرس و تجوید و قرأت کورسز کے
طلبہ ٔ کرام نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کورسز کے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرماتے
ہوئے انہیں اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز مدنی قافلے میں سفر کرنے اور باقاعدگی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع و مدنی مذاکرے میں آنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)