عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات قائم ہیں جن کے ذریعے دنیا بھر میں لوگوں کے دینی و شرعی مسائل حل کرنے اور  اشاعتِ دینِ اسلام کا کام بھر پور انداز میں کیا جارہا ہے۔

دعوتِ اسلامی نے لوگوں کی دینی، تنظیمی اور شرعی مسائل کے حل کے لئے شعبہ دارالافتاء اہلسنت قائم کیا ہےجس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ مفتیانِ کرام و علمائے کرام سے اپنے مسائل کا حل اور اس بارے میں رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جامع مسجد حبیبیہ، نزدسیلانی چوک، دھوراجی کالونی کراچی میں”دارالافتاء اہلسنت“کی نئی برانچ کا افتتاح کرنے جارہی ہے۔

معلومات کے مطابق یہ افتتاحی تقریب 30 دسمبر 2022ء بروز جمعہ بعد نمازِ عشا منعقد کی جائے گی جس میں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مدنی مدظلہ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔مقامی عاشقانِ رسول اس افتتاحی تقریب میں شرکت کرکے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔

واضح رہے جامع مسجد حبیبیہ میں نمازِ عشا کی جماعت کم و بیش 7:45 PM پر ادا کی جائے گی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)