جمبر کلاں تحصیل پتوکی میں
تحصیل اور یوسی سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 19
دسمبر 2022ء بروز پیر جمبر کلاں تحصیل پتوکی میں واقع جامع مسجد صدیقِ اکبر میں مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ تحصیل، نگرانِ سب تحصیل اور نگرانِ یوسی سمیت تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم خان عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور مدنی
قافلوں میں سفر کرنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط بنانے کے حوالے سے
اہم امو رپر مشاورت کی۔
آخر میں نگرانِ ڈسٹرکٹ نے
تحصیل پتوکی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نفلی روزہ رکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:علی ریاض
عطاری تحصیل ذمہ دار سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)