آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی
عبد الحبیب عطاری بیان فرمائیں گے
آج
رات مؤرخہ 22 دسمبر 2022ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں
ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوت اسلامی
سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوگا جبکہ
اختتام بروز جمعہ نماز اشراق و چاشت کی ادائیگی کے ساتھ ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں میمن مسجد بولٹن
مارکیٹ کراچی سے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد اشفاق
عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ جہلم میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد
اسد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصوررضا
عطاری اور جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ،
لاہور میں نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔