13 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 دسمبر 2022ء بروز
ہفتہ کراچی کے علاقے سولجر بازار میں مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے زین عطاری (فیضانِ مدینہ گیسٹ ہاؤس ذمہ دار) کے
والد صاحب کے انتقال پر زین بھائی اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز مرحوم
کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)