علمِ دین اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لئے  عاشقانِ رسول مدنی مذاکروں سمیت دیگر مختلف ایونٹس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہسے سوالات کرتے ہیں جس کے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔

ان سوالات کو دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر میں موجود اسکالرز کتابوں اور رسالوں کی صورت میں مرتب کرکے مجموعہ تیار کرتے ہیں۔

المدینۃ العلمیۃ کی جانب سے ایک نیا رسالہ بنام”امیر اہل سنت سے جنات کے بارے میں سوال جواب“ مرتب کیا گیا ہے جسے مکتبۃ المدینہ نے نہایت شاندار انداز میں شائع کیا ہے۔

جانشینِ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےعاشقانِ رسول کو اس ہفتے 17 صفحات پر مشتمل یہی رسالہ ”امیرِ اہلِ سنت سے جنات کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنے دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ امیرِ اہلِ سنت سے جنات کے بارے میں سوال جواب “پڑھ یا سن لے اُسے ہر طرح کی آفات و بلیّات اور شریر جِنّات کے شر سے محفوظ فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔