دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 جولائی 2022ء کو ایک ہی دن میں مختلف مقامات پر ایک مسجد اور دو جامعات المدینہ کا افتتاح ہونے جارہا ہے۔ ان مقامات کا افتتاح رکنِ  مرکزی مجلس شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بعد نماز ظہر3:00 بجے جامع مسجد بیت القدس (شفیق آباد، امین پارک، بند روڈ لاہور)، وقت مغرب، جامعۃ المدینہ گرلز (ابدالی چوک، حیدر روڈ لاہور)اور وقت عشاء جامعۃ المدینہ بوائز (آخری بس اسٹاپ، ساندہ روڈ، مزدوروں والا اڈہ لاہور)کا افتتاح کریں گے۔ ان مقامات پر افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد کیا جائیگا جن میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ 


20 جولائی 2022ء بروز بدھ پتوکی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ تحصیل نگران مولانا فیضان عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ تحصیل نگران نے 28 جولائی 2022ء کو جامع مسجد النور بھیڈیاں پتوکی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کے انتظامات کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پاکستان کے شہر لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں ایک میٹنگ کی جس میں واہگہ ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مدنی مشورے کے دوران اسلامی بھائیوں سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دینی کاموں کو مزید احسن انداز میں بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 جولائی 2022ء بروز منگل جہلم کے مدنی مرکزی فیضانِ مدینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جہلم ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد بغداد رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز یکم اگست 2022ء کو پلانٹیشن ڈے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

مزید رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 19 جولائی 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر پتوکی میں ذمہ دار ان کے لئے عید ملن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں  شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم خان عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

بعدازاں نگرانِ ڈسٹرکٹ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے عاشقان رسول کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف دیئے نیز کثرت کے ساتھ درودپاک پڑھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر لاہور میں واقع جوہر ٹاؤن کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عزیز بھٹی ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوسی نگران اور اراکین ٹاؤن مشاورت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کے متعلق مشاورت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نےذمہ داران کو چوک درس مہم چلانے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سمیت دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع تحصیل پہاڑ پور میں دعوتِ اسلامی کےتحت کم و بیش 15 مرلے کے پلاٹ پر جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز (فیضانِ فاطمۃالزہرہ رضی اللہ عنہ) کا افتتاح کیا گیاجس میں علاقے کی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز کا افتتاح کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو تعمیراتی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور دعا کروائی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں گلبرک ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوسی نگران سمیت ٹاؤن مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں کا فالواپ لیا اور انہیں محرم الحرام میں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے، ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کو مضبوط کرنے اور دیگر دینی کاموں کو کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر نارووال میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز اور جامع مسجد کے افتتاح کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نارووال کی شخصیات سمیت ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس افتتاحی تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مساجد بنانے اور انہیں آباد کرنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔

مزید رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کرتے ہوئے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں دین اسلام کی تعلیمات کو منظم انداز میں فروغ دینے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات بعد نماز مغرب ملک و بیرون ملک علمی، فکری و تربیتی نشست پر مشتمل ”ہفتہ وار اجتماع“ کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔ان اجتماعات میں نعت رسول مقبول، ذِکرُ اللہ اور رقت انگیز دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔

اس پروگرام کو برقرار رکھتے ہوئے 21 جولائی 2022ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سےرات 8:00 مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ موہری روڈ کھاریاں ضلع گجرات میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


پاکستان کے علاقے دھریالہ جالپ میں 16 جولائی 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علاقے کی مشہور شخصیت چوہدری امتیاز جٹ سے ملاقات کی۔

اس دوران نگرانِ تحصیل طارق محمود عطاری نے شخصیت کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے چوہدری امتیاز جٹ کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”عجائب القرآن“ تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ:نیر عباس عطاری تحصیل کار کردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شالیمار ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں ٹاؤن مشاورت سمیت یوسی نگرانوں کی شرکت رہی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز محرم الحرام 1444ھ میں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے متعلق ذہن سازی کی۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے 12 دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)