دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 1 دسمبر 2022ء کو بسمِ الله رائس مل ننکانہ کے شہر بچیکی میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا۔ اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبدالحبیب عطاری نے ’’موسمِ سرما کی برکات‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں اسلامی بھائیوں کو سردی کی
راتوں میں قیام کرنے کی ترغیب دلاتےہوئے نمازِ تہجد ادا کرنے کا ذہن دیا ۔
اجتماعِ پاک میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری سمیت مذہبی سیاسی اور سماجی شخصیات
(رائس مل
اونر حاجی عبدالغفور، ڈسٹرکٹ ہیڈ 1122اکرم پنوار ، SHO بڑا گھر ظفر اقبال ، مشیر سیاست چیف منسٹر
پنجاب، پی اے ایم بچیکی رانا جمیل حسن ، کاروباری شخصیت شاہد سولھریا اور متعدد رائس مل مالکان ) نے بھی شرکت کی ۔ ( رپورٹ : رانا ساجد عطاری شعبہ رابطہ برائےشخصیات
ڈسٹرکٹ ننکانہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )