بخاری پارک الہ آباد روڈ
نزد بس اڈا سبی بلوچستان میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
لوگوں کی دینی و اخلاقی
تربیت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات کے متعلق آگاہی دینے کے لئے دعوتِ
اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2022ء بروز جمعرات
بخاری پارک الہ آباد روڈ نزد بس اڈا سبی بلوچستان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور قرب و جوار کے کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق تلاوتِ
قراٰن کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات صلی اللہ
علیہ و سلم
کی بارگاہِ اقدس میں نذانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”قیامت
کی پیشی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو
مدنی پھولوں سے نوازا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنی قبر و آخرت
کی تیاری کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی
ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)