17 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
شیخ محمد ارشد کی والدہ
کے انتقال پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی اُن سے تعزیت
Mon, 6 Feb , 2023
2 years ago
پچھلے دنوں سپنا سٹی سرگودھا روڈ فیصل
آباد میں شیخ محمد ارشد کی والدہ کے انتقال پر اُن کے گھر دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی دیگر ذمہ
داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔
معلومات کے مطابق اس
دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شیخ محمد ارشد اور مرحومہ کے
اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں اللہ کی رضا پر راضی رہنے کی
ترغیب دلائی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو صبر کی تلقین کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے
لئےفاتحہ خوانی اور دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان
مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)