کراچی کے علاقے نیشنل اسٹیڈیم آرمی آفسز ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع جیول پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر شبیر ہارون عطاری کے گھر پر سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری ، اراکین شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری ، حاجی محمد امین عطاری ، حاجی محمد علی عطاری ، دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران سمیت تاجر برادری و دیگر احباب شریک ہوئے۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے ہوا ۔ سنتوں بھرے اجتماع سے نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے شرکا کے درمیان ”اپنے اعمال کو درست کرنے اور نماز کی پابندی کرنے “کا ذہن دیا ۔نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ نیک اعمال کی برکت سے اللہ پاک اپنے بندوں کی مصیبت کو ٹال دیتا ہے ۔ مزید صدقے کے فضائل کے حوالے سے کہا کہ صدقہ ایک ایسی چیز ہے جسے کوئی بَلا پھلانگ نہی سکتی ۔

اسکے علاوہ اجتماع کے شرکا نے اس اجتماع پاک کے حوالے سے مدنی چینل پر تأثرات دیتے ہوئے کہا: آج کی محفل سے بہت کچھ سننے کو ملا ۔ ان شاء اللہ الکریم اپنے اعمال کی دُرُسْتی ، نماز کی پابندی اپنی زندگی میں لازم کرینگے ۔

اجتماع کے اختتام پر شرکاء کے درمیان دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے متعلق ڈاکیو منٹری دکھائی گئی اور صلوۃ و سلام و دعا سے اجتماع کا اختتام کیا گیا ۔