02 فروری  2023ء بروز جمعرات جامع مسجد شاہ ابو البرکات لوکو شاپ مغل پورہ لاہور میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت حبیب ﷺ سے کیا گیا ۔اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولاناحاجی یعفور ضا عطاری نے شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکن شوری نے حاضرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دی نیز اپنی اصلاح کرنے اور خوب نیکیاں کرنے کا ذہن دیا ۔

اس کے علاوہ بیان کے آخر میں شرکا کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 1 ماہ کے اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)