02 فروری  2023ء بروز جمعرات جامع مسجد حبیبیہ بھل روڈ بھکر میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت حبیب ﷺ سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولاناحاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی ۔

اس کے علاوہ رکن شوری نے حاضرین کو اپنی اصلاح کرنے اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ومدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔اجتماع کا اختتام صلوۃ و سلام پر ہوا ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)