پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس کے نگران، خود کفالت ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ جات کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کو خود کفیل بنانے، شعبہ جات کے اخراجات کو کنٹرول کرنے اور رمضان عطیات کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)