
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام یکم اکتوبر 2022ء کو لیہ شہر میں عظیم الشان اجتماع میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، تاجران، پروفیشنلز اور میڈیا سے وابستہ افراد نے
شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو آقا کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے زندگی
گزارنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 30 ستمبر 2022ء کو ڈسٹرکٹ بار لیہ میں اجتماع میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں ججز، وکلاء اور بار
کے دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو آقا کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے
زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
دینی کاموں کی کارکردگی
کا فالو اپ لینے کے لئے شالیمار ٹاؤن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں سے دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ
لینے کے لئے پچھلے دنوں شالیمار لنک روڈ پر واقع جامع مسجد قادریہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹاؤن
مشاورت اور یوسی نگران سمیت شخصیات نے
شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے 12 دینی کاموں کی
کارکردگی کاجائزہ لیا اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور اس دوسروں کونیکی کی دعوت دینے کے حوالے
سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گولڈن سوسائٹی شالیمار لنک روڈ
شالیمار ٹاؤن لاہور میں اجتماعِ میلاد کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سےکیا گیا اور مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے سرکار ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ
عقیدت پیش کیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفورر ضا عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے شرکا کو سرکار ﷺ کی پیدائش
کے واقعات بیان کئے۔

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بستی سیدن
شاہ نزدجامع مسجد صغریٰ گلبرگ ٹاؤن لاہور میں اجتماعِ
میلاد کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ
رسول کی شرکت رہی۔
ابتداءً مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے تلاوتِ قراٰنِ پاک کیا اور سرکار ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش
کیاجبکہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفورر ضا عطاری نے ”عشقِ مصطفیٰﷺ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا
کو صحابۂ کرام علیہم الرضوان کے سرکار صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم سےعشق کا اظہار کرنے کے مختلف
واقعات بیان کئے۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
فیصل آبا دشہر میں ہونے
والے اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد

پاکستان کے شہر فیصل آبا
دمیں اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں فیصل آباد سٹی کے یوسی نگران تا نگران ِڈویژن مشاورت ،مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ کے مدرسین، ناظمین اور ائمہ مساجد سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد بھر پور انداز میں
منانے نیز زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو ان میں شرکت کروانے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس کے علاوہ نگرانِ
پاکستان مشاورت نے فیصل آبا دشہر کو جھنڈوں اور لائٹنگ سے سجانے کے حوالے سےذمہ
داران کی ذہن سازی کی۔
واضح رہے فیصل آباد میں
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والا اجتماعِ میلاد دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں منعقد کیا
جائے گا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گےجبکہ 12 ربیع الاول کو عاشقانِ رسول کے ہمراہ ضلع کو نسل تا فیضان مدینہ جلوسِ میلاد میں شرکت بھی کریں گے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہر سال عید میلاد النبی ﷺ پر جہاں 12 ربیع الاول پر جلوس میلاد نکلتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ابتدائی 12 دنوں میں مختلف افراد اور شعبے سے تعلق
رکھنے والے افراد میں بھی جلوس میلاد کا
سلسلہ ہوتا ہے۔
٭اس سلسلے میں 2 اکتوبر 2022ء بروز اتوار’’ کیماڑی بندر گاہ
کراچی‘‘ سے دوپہر 2 بجے لانچوں کے ذریعے جلوس میلاد نکلے گا۔ اس جلوس میں خصوصیت کے ساتھ ماہی گیروں کے ساتھ مبلغ دعوت اسلامی و رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی شرکت
ہوگی۔
٭جبکہ
2 اکتوبر 2022ء بروز اتوار’’تیل والی چٹی ، ابراہیم حیدری کراچی‘‘ سے دوپہر 2 بجے لانچوں کے ذریعے جلوس میلاد نکلے گا جس میں خصوصیت کے ساتھ رکن
شوریٰ حاجی فاروق جیلانی کی آمد ہوگی۔
٭اسی
طرح 3 اکتوبر 2022ء بروز پیر صبح 10 بجے دعوت اسلامی کے شعبہ ماہی گیر کے تحت ’’پاڑوں بہار جیٹی سندھ‘‘ میں لانچوں کے ذریعے جلوس میلاد نکلے گااس جلوس میں خصوصیت کے ساتھ
مرحبا یا مصطفی ﷺ کے نعروں کے ساتھ رکن شوریٰ قاری محمد
ایاز عطاری قیادت فرمائے گئے ۔
٭اس
کے علاوہ 5 اکتوبر 2022ء بروز بدھ صبح 11 بجے ’’امین جٹ جیٹی، ریڑھی گوٹھ ،کراچی‘‘ سے لانچوں کے ذریعے جلوس میلاد نکلے گاجس میں مبلغ دعوت
اسلامی ملیر ڈسٹرکٹ کے نگران سید فضیل
باپوجلوس میلاد کی رہنمائی کریں گے۔
ان
مقامات میں مذکورہ تاریخوں میں بتائے گئے
وقت پر قریبی عاشقان رسول شرکت فرما کر اپنے عشق رسول میں اضافہ کریں اور دنیا و
آخرت کی برکتوں کو حاصل فرمائے۔

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان کے مختلف شہروں میں سیکڑوں مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کثیر اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 29 ستمبر 2022ء بروز جمعرات پتوکی
پنجاب کے اطراف ہلہ نامی گاؤں میں دعوتِ اسلامی کےتحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار سے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن کی
تعداد ہزاروں میں تھی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”محفلِ میلاد کی برکتیں“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو ماہِ مبارک میں منعقد ہونے
محافل میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )

پچھلے
دنوں صوبائی نگران و رکن شوری قاری محمد ایاز عطاری نے میر پورخاص ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں ڈویژن نگران حافظ زین عطاری، تینوں
ڈسٹرکٹ کے نگران اور ڈویژن کے شعبہ جات کے ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔
بعد مدنی مشورہ رکن شوری نے شعبہ آئمہ مساجد کے
تحت ہونے والے اجتماع میں میرپورخاص کے امام صاحبان کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ علاوہ ازیں مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں ماہ نور کے حوالے سے پرچم کشائی فرمائی اور آخر میں شعبہ FGRF
کے ڈویژن ذمہ دار کے گھر جا کر ان کی عیادت بھی فرمائی۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

امت کی خیر خواہی کا جذبہ
رکھتے ہوئے 26 ستمبر 2022ء بروز پیر گوٹھ حضور بخش خاصخیلی میں دعوتِ اسلامی کے تحت فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس طبی
کیمپ میں نواب شاہ سندھ کے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں اور حیدرآباد سندھ کے حکیموں نے حالیہ سیلاب سے متأثر عاشقانِ رسول کا چیک اپ کرتے ہوئے انہیں فری ادویات بھی دیں۔
اس کےعلاوہ ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹروں کو دعوتِ
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی خدمات کو سراہا۔
بعدازاں ڈاکٹروں نے ماہانہ
فری میڈیکل کیمپ لگانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی
قافلوں میں سفرکرنے کی نیتیں کیں۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار
مولانا محسن عطاری مدنی نے ڈاکٹروں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔(رپورٹ:رابطہ برائےہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے FGRF
اور کمشنر کراچی کے درمیان معاہدے پر دستخط

پاکستان
بھر میں سیلابی صورتحال کے بعد مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں جن میں ڈینگی وائرس
سرفہرست ہے۔ روزانہ سینکڑوں افراد اس بیماری
کا شکار ہورہے ہیں جبکہ کئی افراد اس وائرس کا شکار ہوکر انتقال بھی کرگئےہیں۔ ڈینگی
وائرس پر قابو پانے اور اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے حکومتی سطح پربھی مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اس کے علاوہ دعوت اسلامی کا شعبہ فیضان گلوبل
ریلیف فاؤنڈیشن FGRFبھی
لوگوں کو اس وائرس سے بچانے کے لئے اپنی خدمات پیش کررہا ہے۔ شعبہ FGRF
نے اس حوالے سے اپنی خدمات کو بڑھانے کے لئے کمشنر کراچی کے ساتھ باقاعدہ ایک
معاہدہ بھی طےکرلیا ہے۔ معاہدے میں لوگوں
کو ڈینگی وائرس اور دیگر بیماریوں کے بارے میں آگاہی Awarenessدینا
شامل ہے جبکہ اس وائرس سے عوام الناس کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے جھڈو شہر میں ایک تقریب
کا انعقاد، ایک ہزار افراد میں راشن اور نقد رقم کی تقسیم

25
ستمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن FGRFکے
زیر اہتمام راشن تقسیم کرنے کے سلسلے میں جھڈو شہر سندھ میں ایک تقریب کا انعقاد
کیا گیا جس میں جھڈو نواکوٹ، ٹنڈو جان محمد اور ملکانی کے دیہاتوں سے ایک ہزار سیلاب متاثرین نے شرکت کی جن کو عزت و احترام
کے ساتھ کرسیوں پر بیٹھایا گیا۔
اس
پروگرام کی نگرانی ماہر امور تجارت مفتی علی اصغر عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی کررہے تھے۔ تقریب میں مبلغ دعوت قاری میر حسن
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں ہر حال میں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی
ترغیب دلائی۔
مفتی
علی اصغر عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے اس موقع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کی
کامیابی کا سہرہ دعوت اسلامی کے مقامی ذمہ داران کے سر پر ہے جنہوں نے کئی ہفتے
محنت کی اور مختلف علاقوں میں مستحقین تلاش کرکے انہیں ٹوکن دیا تاکہ ان تک بآسانی
امدادی سامان پہنچ سکے۔
اس
تقریب میں متاثرین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے نہایت منظم انداز میں ایک ہزار
افراد کو راشن، مچھر دانی اور نقد رقم پیش
کی گئی۔اس کے علاوہ جھڈو شہر میں سیلاب متاثرین کی عارضی پناہ کے لئے FGRF
کی طرف سے خیمہ بستی بھی قائم ہے جبکہ اس مقام پر ایک سے زائد بار میڈیکل کیمپ بھی
لگائے جاچکے ہیں۔
اس
پروگرام میں بڑی تعداد میں مقامی صحافی حضرات اور عمائدین شہر بھی شریک تھے جنہوں
نے اس کاوش کو خوب سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔