10 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
پچھلے دنوں شیخوپورہ میں آل پرائیویٹ اسکولز کی
جانب سے سالانہ سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس منعقد کی
گئی جس میں CEO ایجوکیشن شیخوپورہ ، شیخوپورہ اسکولز کے
پرنسپلز، اونرزسمیت دعوتِ اسلامی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے
شرکت کی ۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کانفرنس میں دعوتِ اسلامی
اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور ”پیارے نبی پاک کی سیرت “ پر سنتوں بھرا
بیان کیا ،
نیز کانفرنس کے اختتام پر دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ
”آخری نبی کی پیاری سیرت “ کتاب تقسیم کی گئیں۔ (رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان مشاورت
آفس / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)