27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
27 نومبر
کی شب اورنگی ٹاؤن کراچی میں عظیم الشان اجتماع ہوگا، نگرانِ شوریٰ بیان
فرمائیں گے
Tue, 22 Nov , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کی جانب سے 27 نومبر اتوار کی شب اورنگی
ٹاؤن کراچی میں عظیم الشان اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے ۔ اجتماع اورنگی ٹاؤن کے جرمن
اسکول گراؤنڈ سیکٹر 16 میں منعقد ہوگا جس
کا آغاز ساڑھے آٹھ بجے تلاوت و نعت سے ہوجائے گا۔
اجتماعِ پاک میں خصوصی بیان کے لئے دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی تشریف لارہے ہیں جو کہ تقریباً
سوا نو بجے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اجتماع میں رقت انگیز دعا اور صلوٰۃ و سلام کا
سلسلہ ہوگا۔
اس موقع پر دیگر چند اراکینِ شوریٰ اور ذمہ
داران و مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
تمام عاشقانِ رسول سے اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔