27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز گیارہویں شریف کے سلسلے میں رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجتماع کی ابتداء تلاوتِ قراٰن سے کی گئی جبکہ نعت خواں
اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگا میں نعت شریف کا نذرانۂ پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت اور انہیں نیکی کی کاموں میں حصہ
لیتے رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: :محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)