مفتی ِ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری مدنی
کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں مفتیِ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق
عطاری مدنی کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ اجتماع رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مفتی صاحب کےحالاتِ زندگی کے چند واقعات
بیان کئےاوراجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو مفتی صاحب کی طرح دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں
رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 16 اگست 2022ء بروز منگل ایک میٹنگ ہوئی
جس میں کراچی سطح کے شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی
اور شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا جس پر ذمہ داران نے انہیں شعبے کی سابقہ
کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مزید اسی طرح اخلاص کے ساتھ دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے اور دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دنیا بھر میں اسلامی بہنوں کےدرمیان ہونے والے دینی
کاموں کی کارکردگی کی رپورٹ
دعوت
اسلامی دینی و فلاحی کاموں کی ایسی منفرد تحریک ہے جو دنیا بھر میں نہ صرف اسلامی
بھائیوں میں بلکہ اسلامی بہنوں میں بھی دینی کاموں کو فروغ دے رہی ہے۔ اس تحریک میں
اسلامی بھائیوں کے 12 دینی کاموں کی طرح اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے کے لئے
آٹھ دینی کاموں کو وضع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں کے شعبہ جات کی طرح
اسلامی بہنوں کے لئے بھی کئی شعبہ جات قائم ہیں جو 56 ممالک میں اپنی
دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
دعوت
اسلامی کا بنیادی اصول ہے کہ یہ اپنے ذمہ داران سے ان کی ذمہ داریوں کی کارکردگی
کا فالو اپ کرتی ہے اور ان کی کارکردگی میں ہونے والے کمی و زیادتی کا جائزہ لیتی ہے۔
اسی
طرح اپنے محارم کے ذریعے اسلامی بہنوں میں دینی کاموں کو سرانجام دینے والے ذمہ
داران کی کارکردگی بھی تیار کی گئی ہے جس
میں دسمبر 2021ء سے جون2022ء تک ہونے والے دینی کام اور شعبہ جات کی کارکردگی پر
رپورٹ بنائی گئی ہے ۔اس رپورٹ میں شعبہ
جات اور آٹھ دینی کاموں کے ذریعےہونے والے دینی کاموں کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔
آٹھ
دینی کاموں کا تقابلی جائزہ دسمبر 2021ء تا جون 2022:
کارکردگی میں اضافہ
٭نئی منسلک ہونے والی اسلامی بہنیں:1%٭ہفتہ
وار اجتماع کی تعداد: 7%٭ہفتہ
وار اجتماع میں اسلامی بہنوں کی تعداد: 8%٭مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 10%٭مدرسات
کی تعداد: 9%٭طالبات
کی تعداد: 11%
شعبہ
جات کے دینی کاموں کا تقابلی جائزہ دسمبر
2021ء تا جون 2022:
کارکردگی میں اضافہ
٭شعبہ روحانی علاج:76% ٭شارٹ کورسز ڈیپارٹمنٹ:184% ٭شعبہ تعلیم:213% ٭رابطہ برائے شخصیات:220% ٭مکتبۃ المدینہ:31% ٭محفل نعت:132% ٭ڈونیشن بکس:1% ٭کفن دفن:44% ٭تقسیم رسائل:92% ٭فنانس ڈیپارٹمنٹ:109% ٭فیضان آن لائن اکیڈمی (مدنی عملہ):78% ٭جامعۃ
المدینہ گرلز (طالبات
کی کاکردگی):7% ٭دار
المدینہ گرلز (دینی
کاموں کی کارکردگی):361% ٭مدرسۃ المدینہ گرلز:72%
دنیا
بھرمیں مختلف زبانوں میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی:
20
ممالک میں بنگلہ، کچھی میمن، ٹمل، انگلش،
ہندی، عربی، بلوچی، فرنچ اور سواہلی زبان میں 21 مقامات پر سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
شریک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد422 رہی۔
اس کے
علاوہ بنگلہ زبان میں کلکتہ اور ساؤتھ افریقہ میں شارٹ کورسز ہوئے، اس کے ساتھ
ساتھ نارتھ امریکہ میں تین، کلکتہ میں دو اور مزید یوکے اور فاریسٹ میں مدرسۃ
المدینہ بالغات بھی لگائے جارہے ہیں۔
سالانہ ڈونیشن کارکردگی2021 تا 2022:
اس
سال اسلامی بہنوں کی جانب سے کی جانے والی ڈونیشن میں 35%کا
اضافہ ہوا۔
18 اگست کو اسلام آباد کے ہفتہ وار اجتماع میں نگران شوریٰ
حاجی عمران عطاری بیا ن فرمائیں گے
دنیا بھر میں دین اسلام کی تعلیمات
کو منظم انداز میں فروغ دینے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام ہر جمعرات کو بعد نماز مغرب ملک و بیرونِ ملک علمی، فکری و تربیتی نشست پر
مشتمل ”ہفتہ وار اجتماع“ کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی
اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں۔ان اجتماعات میں نعت رسول مقبول،
ذِکرُ اللہ اور رقت انگیز دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔
اس
پروگرام کو برقرار رکھتے ہوئے 18 اگست 2022ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا
جائے گا۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ جی 11 اسلام آباد سےرات 8:00 مدنی چینل پر براہ
راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران مولانا
حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی گھیپ نزد ندی والی چونگی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا
محمد اسد عطاری مدنی، جامع مسجد حنفیہ محمدیہ سوڈیوال کالونی ملتان روڈ لاہور میں رکن
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور قرآن سینٹر H165
بلاک مارکیٹ فیز1، DHA لاہور میں موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان
عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری کے
لاہور شیڈول کی تیاریوں کے حوالےسے میٹنگ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لاہور
میں قائم مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکز ی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اس میٹنگ میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری کے دینی کاموں کے سلسلے میں لاہور شیڈول کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود ذمہ داران کو
نگرانِ شوریٰ کے اجتماعات کے اہداف بتاتے ہوئے دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مدنی مشورے میں اپنی اپنی رائے کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان ریلویز اکیڈمی والٹن روڈ میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ، مختلف شخصیات کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
زیرِ اہتمام پاکستان ریلویز اکیڈمی والٹن روڈ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں مختلف آفیسرز نے شرکت کی جن میں ڈائریکٹر جنرل علی محمد آفریدی (پاکستان ریلویز اکیڈمی)، پی
ایس او ٹو ڈائریکٹر جنرل علی رضا میکن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریفک عابد اور انسٹرکٹر
ٹو اکیڈمی احمد علی سمیت دیگر اسلامی بھائی شامل تھے۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور انہیں
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر آفیسرز نے دعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود آفیسرز کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے کُتُب و
رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں
نیکی کی دعوت عام کرنے والے ذمہ داران کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور 12 دینی کاموں کا فالواپ لینے کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی مشورے کا انعقاد کیا جاتاہے۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائزکے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس اور شعبہ
گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی بھی شرکت رہی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف
موضوعات کلام کیا اور ذمہ داران کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایبٹ آباد کے
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع انعقاد
رنگ و نسل میں بلا تفریق احیائے سنت اور دین
اسلام کی تبلیغ کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ایبٹ آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ تحصیل ایبٹ آباد محمد ظہور عطاری، ماہر
علم توقیت مولانا وسیم عطاری مدنی اور اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کراچی
سے تشریف لائے ہوئے علمائے کرام سمیت شہر و اطراف کے کثیر عاشقان رسول شریک تھے۔
اس اجتماعِ پاک کا آغاز مولانا زید عطاری مدنی نے تلاوتِ قراٰنِ مجید
اور نعتِ رسول ِمقبول ﷺ سے کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عدنان عطاری نے ”تکبر“ اور”یوم آزادی کے موقع پر نعمتِ الٰہی
کا شکر ادا کرنے“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا۔
بعدِ بیان نگرانِ تحصیل محمد ظہور عطاری نے شرکا کوشہدائے پاکستان کے ایصالِ ثواب کے لئے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اجتماع کا اختتام رقت انگیز دعا اور صلوٰۃ و سلام پر ہوا۔(رپورٹ:محمد ظہور عطاری تحصیل نگران ایبٹ آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی سندھ کے علاقے موسیٰ لین کی جامع مسجد کوثر میں فاتحہ خوانی کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام کراچی سندھ کے
علاقے موسیٰ لین کی جامع مسجد کوثر میں
ذمہ دار حاجی
امتیاز عطاری کے مرحوم بھائی حاجی محمد حنیف
عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی
کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی
اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب
کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مرحوم کی مغفرت کے لئے
دعا کروائی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبا دمیں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ICT مشاورت اور راولپنڈی ڈویژن مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی وقار المدینہ عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالواپ لیا اور دینی
کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر ذمہ داران نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں فیصل آباد پنجاب کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں پاکستان مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اظہرعطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی فاروق جیلانی عطاری، حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمدا سلم عطاری، حاجی قاری
ایاز عطاری، حاجی محمد وقار المدینہ عطاری، نگران ِفنانس ڈیپارٹمنٹ اور اراکین پاکستان مشاورت سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوت ِاسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےدورانِ مدنی مشورہ اسلامی بھائیوں سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جن میں سے بعض یہ ہیں:
1:ہم نے ہر صوبے، ڈویژن، ڈسٹرک، تحصیل اور تمام شعبہ جات کو ماہانہ کی بنیاد پر خود کفیل کرنا ہے یعنی جتنا شعبہ جات کا ماہانہ خرچ ہے اتنی آمدنی کے لئے کوشش کی جائے۔
2:شعبہ ڈونیشن بکس، شعبہ گھریلوں صدقہ بکس اور شعبہ ڈونیشن سیل کی ماہا نہ کارکردگی، ماہا نہ رقم لینے اور ای رسید کے
متعلق آگاہی دی جائے۔
3:امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی پھولوں، شوریٰ کے طے شدہ طریقے کار کے مطابق ہم دینی کام کرتے رہیں تو ان شاء اللہ آگئے بڑھتے رہیں گے۔
4:نگرانِ پاکستان مشاورت نے مزید گفتگو کرتے
ہوئے کہا:بڑے خوش نصیب ہیں وہ مسلمان جو دعوت اسلامی کو سیلریز اور جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کو خود کفالت کرنے
کی مد میں ڈونیشن دیتے رہتے ہیں اللہ پاک ان کے جان، مال، عزت، آبرو میں برکتیں عطا فرمائے اور اللہ عزوجل ہمیں اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت ِاسلامی کا کام کرتے رہنے کی تو فیق عطا فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن FGRF
کی جانب سے صوابی انبار انٹر چینج کے قریب واقع موٹروے پولیس کے دفتر میں شجر کاری
مہم کا سلسلہ ہوا۔
نگران
ڈسٹرکٹ صوابی خیبر پختونخواہ حضرت سِید عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے موٹروے
پولیس سب انسپکٹر ایوب خان کے ہمراہ دفتر کے احاطے میں پودے لگائے۔ سب انسپکٹر
ایوب خان نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے عمدہ الفاظ میں اپنے دلی جذبات کا
اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی جملہ کاشوں کو سراہا۔