27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گیارہویں شریف کے سلسلے
میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں محفلِ نعت
کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”دوردِ پاک کی فضیلت اور برکتیں“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ کی سیرت سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
نے عاشقانِ رسول کو راہِ خدا عزوجل میں اپنا مال خرچ کرنے
کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں ٹیلی تھون میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن
دیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے
اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ میں شامل کیا جبکہ محفل میں
شریک اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)