عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام میرپور میرس سکھر ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم  کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے  ”رحم دلی کیسے ملے؟“  کت موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا نیز 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں یونٹس جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت کروائی جبکہ ذکر و دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔ بعدازاں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)