اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے 9 نومبر 2022ء بروز بدھ فیصل آباد سٹی ہاؤسنگ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران، شخصیات، عاشقانِ رسول اور نگرانِ میٹروپولیٹن فیصل آباد سٹی سمیت دیگر ذمہ داران کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے نمازوں کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے نیز دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو سلسلۂ عالیہ قادریہ میں داخل کیاجبکہ اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)