عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 نومبر 2022ء کو اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور میں تاجر اجتماع ہوا جس میں مارکیٹ میں کام کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تاجر اجتماع میں خصوصی شرکت رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری کی ہوئی۔رکنِ شوریٰ نے ’’اپنی اصلاح کیسے کریں؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی فلاحی و سماجی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے چراغِ علم دین کو مزید روشن کرنے کے لئے ٹیلی تھون مہم میں یونٹس جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر تاجران نے یونٹس پیش کئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)