رکنِ شوری ٰ حاجی امین عطاری کا ڈسٹرکٹ ملیرگڈاپ ٹاؤن صحرائے مدینہ میں مدنی مشورہ
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 نو مبر 2022ء کو کراچی سٹی نگران حاجی امین عطاری نے ڈسٹرکٹ ملیرگڈاپ ٹاؤن صحرائے مدینہ کا دورہ کیا اور
یہاں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا ۔
رکنِ
شوری ٰ نے صحرائے مدینہ میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو مزید کام کرنے کے
متعلق تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں مدرسۃ ُالمدینہ اور جامعۃ ُ المدینہ کے طلبہ ٔ کرام میں سیکھنے سکھانے کے
حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں کراچی سٹی نگران نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی۔اختتام پر مکمل ہفتہ وار رسالہ پڑھنے نیز 3ماہ سے مستقل تہجد پڑھنے والے طلبۂ کرام کو عیدی
پیش کی۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)