فیصل آباد ڈسٹرکٹ نگران ، میٹرو پولیٹن نگران اور ٹاؤن نگران سمیت دیگر ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں فیصل آباد ڈسٹرکٹ نگران ، میٹرو پولیٹن نگران ، ٹاؤن نگران اور جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ
بوائزکے ناظمین سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات بالخصوص ٹیلی تھون
کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کو اہداف دیئے۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ
رسول کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں
نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)