دیوانِ خاص مارکی ڈی ایچ کیو روڈ نزد پنجاب کالج بھمبر کشمیر میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں دیوانِ خاص مارکیDHQ روڈ نزد پنجاب کالج بھمبر کشمیر میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور ذمہ داران سمیت قرب و جوار کے کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰنِ پاک اور
نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا
کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی شان وعظمت بیان کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی
گزارنے، نمازوں کی پابندی کرنےرمضان شریف کے روزے رکھنے اور دیگر نیکی کے کاموں
میں حصہ لینے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔