ڈسڑکٹ عمر کوٹ کے ٹاؤن
سطح کے شعبہ ذمہ داران اورتحصیل و یوسی
نگرانوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے
لئے ڈسڑکٹ عمر کوٹ کے ٹاؤن سطح کے شعبہ
ذمہ داران اورتحصیل و یوسی نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوری کے رکن و
نگرانِ انٹیرئیر سندھ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ذمہ داران کو نیک کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں 12دینی کاموں کو بڑھانے اور اسلامی بھائیوں کو
12 دینی کاموں کا ہر ماہ جائزہ لینے کا
ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں کے حوالے سے نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔
رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے
بتایا کہ تھر میں اب تک 1 ہزار 800 سے زیادہ سمر پمپ لگائے جا چکے ہیں،سیلاب
زدگان کی اب تک مدد کی جا رہی ہے ،راشن تقسیم کیا جا رہا ہے اور انٹیرئیر سندھ میں
کم و بیش 1 ہزار 200 مکانات کی تعمیرات کے
لئے ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔