
دعوتِ اسلامی کے آفیشل واٹس
ایپ نیوز گروپس
کیا آپ رہنا چاہتے ہیں
دعوتِ اسلامی سے ہر دم اپڈیٹ!!
اگر ہاں!!! تو ابھی ہمارے
ان گروپس میں سے کسی ایک گروپ کو جوائن کریں۔ ان گروپس میں روزانہ کی بنیاد پر دنیابھر
سے دعوتِ اسلامی کی خاص خاص خبریں شیئر کی
جائیں گی۔
گروپ نمبر 01
https://chat.whatsapp.com/GVNqWd85YTvD3Xbbvx5JXZ
گروپ نمبر 02
https://chat.whatsapp.com/CsWk9BHDgpYJ2rKa5dfO7o
گروپ نمبر 03
https://chat.whatsapp.com/GkjXzpoI0RwKcyZYcfXaWz
گروپ نمبر 04
https://chat.whatsapp.com/KvjNxullRr75TSnDwutP2s
گروپ نمبر 05
https://chat.whatsapp.com/BAndVVELQI3BNW2PGOWOux
گروپ نمبر 06
https://chat.whatsapp.com/JQVeUkLHMmY9gvgJISxmTl
گروپ نمبر 07
https://chat.whatsapp.com/HVGXLXRF3X2Cu4ZSTfAlLK
گروپ نمبر 08
https://chat.whatsapp.com/Cse84RDMkN20ydUC2OfS9G
گروپ نمبر 09
https://chat.whatsapp.com/Jc0RzpI27Q36NQnzdXKNhr
ہمارا فیس بک پیج ابھی
فالو اور لائک کیجئے:
https://www.facebook.com/news.dawateislami.net
مزید اپڈیٹ کے لئے وزٹ کیجئے
ہماری ویب سائٹ:

دعوتِ اسلامی کے
زیرِاہتمام 9 ستمبر 2022ء بروز جمعہ عید میلاد النبی ﷺ کے
سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں تمام شعبہ جات کے نگران و ذمہ داران سے 12 ربیع الاول
کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات اور جلوسِ میلاد کے حوالے سے گفتگو کی۔
شہر میانی سرگودھا میں
قائم جامع مسجد باواہ چنگی شاہ میں ہفتہ
وارسنتوں بھرا اجتماع

دنیا بھر کے عاشقانِ رسول
کی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر ہفتے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا جاتا ہے جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی سنتوں
بھرا بیان کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
ضلع سرگودھا کے شہر میانی میں قائم جامع مسجد باواہ چنگی شاہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اجتماعِ پاک کی ابتداء
قراٰنِ پاک کی تلاوت سے ہوئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں
نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”ہم بدلتے کیوں نہیں“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں اسلامی
تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں موجود
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
ابتداءً قراٰنِ پاک کی تلاوت اور نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی تربیت
کی۔
اس کے علاوہ رکن شوریٰ نے
دورانِ بیان اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوت اسلامی کے شعبہ FRGFسیلاب
زدگان کی امداد کرنے کے لئے سر توڑ کوششیں کررہی ہے اور متاثرین کی امداد ان
مقامات پر بھی کی جارہی ہے جہاں زمینی راستے سے جانا ناممکن ہوگیاہے۔ ایسے مقامات
پر امدادی سامان کو بحفاظت پہنچانے کے لئے پاک آرمی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ بھی
FRGF کی مدد کررہی ہے۔ان کی مدد سے متاثرہ مقامات
پر پکے ہوئے کھانے، خشک راشن اور نقد رقم ہیلی کاپٹر، کشتی اور جہازوں کے ذریعے
پہنچایا جارہا ہے ۔ 3 ستمبر 2022ء کو پاک فضائیہ کے تعاون
سے C-130جہاز سامان سے لوڈ ہوکر PAFکراچی
Air
base سے
جیکب آباد Air
base پہنچا
جہاں سے پھر سندھ اور بلوچستان کے متاثرین میں تقسیم کیا گیا۔
امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 6 ستمبر
2022ء کو رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ، نگران شعبہ FRGF
شفاعت عطاری کے ہمراہ PAFکراچی Air base پہنچے جہاں سے انہوں نے امدادی سامان سے بھرا C-130کا تیسرا جہاز لے کر جیک آباد Air
base کی جانب روانہ ہوئے۔
رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے راستے
میں اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سامان کو اپنی گاڑیوں کے ذریعے
پہنچانے میں کافی پریشانی در پیش آرہی ہے مثلاً کچھ شرپسند عناصر روڈ پر بیٹھ کر ٹرکوں
کو لوٹ رہے ہیں۔اس وجہ سے FGRFنے پاکستانی فورسز سے رابطہ کیا تاکہ سامان کو بحفاظت متاثرہ مقام تک
پہنچایا جاسکے۔اب ہمارا سامان فورسز کے ٹرکوں میں یا جہازوں میں جائیگا تاکہ
امدادی سامان ضرورت مندوں تک پہنچ سکے اور ڈونیشن کی رقم کو درست جگہ استعمال کیا
جائے۔
رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ ہم نے پاک فضائیہ سے
درخواست بھی ہے کہ ائیر فورس روزانہ کی بنیاد پر C-130
ایک جہاز ہمیں فراہم کرے تاکہ ہم ضرورت مندوں کی بآسانی مدد کرسکیں۔
اسی طرح 7ستمبر 2022ء کودعوت اسلامی کی مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بھی رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری کے
ہمراہ PAFکراچی Air base کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے امدادی کاموں
کا جائزہ لیا۔نگران شوریٰ نے امدادی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ائیر فورسز کے
جوانوں اور Volunteerاسلامی بھائیوں سےملاقات کی اور ہمدری کا اظہار کیا۔
نگران شوریٰ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے
امدادی کاموں میں کسی بھی طرح تعاون کرنے والے عاشقان رسول کے لئے دعائیں کیں۔
واضح رہے کہ 7 ستمبر 2022ء کوC-130 کا چوتھا جہازسامان لے کر PAFکراچی Air base سے جیکب آباد Air baseپہنچ
چکا ہے۔
یوم تحفظِ عقیدہ
ختم نبوت کے موقع پر عالمی فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان اجتماع، 10ہزار سے
زائد طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی

”یوم
تحفظ عقیدۂ ختم نبوت“ منانے کے لئے فیضان
مدینہ کراچی میں اجتماع کا انعقاد
اجتماع
میں کراچی بھر کے جامعات المدینہ سے تقریباً 10 ہزار
طلبہ و اساتذۂ کرام شریک ہوئے
تفصیلات
کے مطابق 7 ستمبر2022ءکو ”یومِ تحفظ عقیدۂ ختم
نبوت“کو منانے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعات المدینہ کراچی کے اساتذۂ کرام،
ناظمین اور کم و بیش 10 ہزار طلبۂ کرام نے براہ راست شرکت کی جبکہ ملک و بیرون
ملک میں قائم جامعات المدینہ بوائز اینڈ
گرلز کے اسٹوڈنٹس بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”عقیدۂ ختم نبوت“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کو درس نظامی مکمل کرکےمنصب امامت پر فائز ہوکر عقیدۂ
ختم نبوت کے پیغام کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعد
ازاں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری حفظہ اللہ نے علم و
حکمت سے بھر پور ”عقیدہ ختم نبوت“ پر گفتگو فرمائی۔ اجتماع کا اختتام صلوۃ
و سلام اور دعاپر ہوا۔
12 ستمبر کو ایوان اقبال لاہور میں تقسیم
اسناد اجتماع منعقد ہوگا، رکن شوریٰ عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے

دعوت
کا ایک شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے جس کے ذریعے دنیا بھر میں مختلف مقامات (مساجد،
تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور گھروں ) پر بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو درست
مخارج کے ساتھ قاعدہ و ناظرہ قرآن پاک پڑھنا سکھایا جاتا ہے۔اس مدرسے کا دورانیہ
کم و بیش 35 سے 45 منٹ تک ہوتا ہے نیز مدرسۃ المدینہ بالغان میں ناظرہ قرآن پاک
مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اسناد بھی دی جاتی ہے۔
اسی
سلسلے میں 12ستمبر 2022ء کو ایوان اقبال لاہور میں عظیم الشان تقسیم اسناد اجتماع
کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ترجمان دعوت اسلامی و رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اجتماع
کے اختتام پر ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے اسلامی بھائیو ں کو اسناد بھی دی
جائیں گی۔
آج رات مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن
شوریٰ حاجی اسد عطاری بیان فرمائیں گے

عاشقان
رسول کی دینی و فلاحی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات دنیا بھر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکین شوریٰ ومبلغین دعوت
اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔اجتماعات کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول
مقبول ﷺ سے کیا جائیگا جبکہ آخر میں ذکر اللہ اور رقت انگیزدعائیں بھی کی جائیں
گی۔ بعد نماز مغرب شروع ہونے والے ان اجتماعات کا اختتام نمازِ اشراق و چاشت کی
ادائیگی کے ساتھ ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ تلہ گنگ نزد کمپیوٹر کانٹا، ٹرک اڈا مین بائی پاس
میں رکن شوریٰ حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدینہ
مسجد نئی آباد نزد مزدور پلی ساہیوال میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ موڑ گوجرانوالہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری، رضا مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری
مدنی، فیضان اسلام، خیابان سحر فیز7، DHAکراچی
میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، جامع مسجد حسینی بھٹ آئی لینڈ ڈسٹرکٹ کیماڑی
کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں
رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں نگران
پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
7 ستمبر کو مدنی چینل پر ”یوم تحفظ ختم نبوت“
کے حوالے سے پروگرامز نشر کئے جائیں گے

7
ستمبر 1974ء کو پاکستان میں ریاستی سطح پر
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا جس کی بنا پر ہر سال 7 ستمبر کو ملک بھر
میں ”یوم تحفظ ختم نبوت“ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دعوت اسلامی بھی اس دن کو نہایت
مذہبی عقیدت و احترام سے مناتی ہے۔
ہر
سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی 7
ستمبر 2022ء کو ”یوم تحفظ ختم نبوت“ منانے جارہی ہے۔ اسی مناسبت سے 7 ستمبر
2022ء بدھ کی صبح 10:00 بجے نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ”یوم تحفظ ختم نبوت“کے موضوع پر خصوصی
بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔اس پروگرام میں تمام
جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ اور طلبہ کرام سے بھر پور انداز میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔اس کے علاوہ رات 9:15 بجے مدنی چینل پر پروگرام بنام ”سب سے آخری
نبیﷺ“ منعقد کیا جائیگا جس میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری ختم
نبوت کے حوالے سے گفتگو فرمائیں گے۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ FGRF کے زیر اہتمام3 ستمبر 2022ء کو صوبہ سندھ کے سیلاب زدگان کے لئے ماتلی شہر میں
امدادی کیمپ لگایاگیا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد شفیق عطاری مدنی نے عوام کو صوبہ سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ
تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ رقم
اور دیگر سامان وصول ہوئے۔
ذمہ
داران نے امدادی سامان جمع کیا اور کھانہ پکواکر متاثر علاقوں بڈو لنجواری نیو
دمالو انٹئیر سندھ میں تقریبا 300 مستحقین میں تقسیم کیا۔(رپورٹ: محمد شفیق مدنی صوبائی ذمہ داری ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
.jpeg)
پیارے آقاﷺ کی امت کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے
والی عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جمع کئے گئے راشن، رقم اور ضروریاتِ زندگی کا سامان پاکستان
کے مختلف شہروں میں روانہ کیا جارہا ہے۔
معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم امدادی کیمپ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی امداد کے بارے میں بیان دیا۔رکنِ شوریٰ نے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات سمیت عالمی سطح پر ہونے
والی دینی خدمات کے بارے میں بھی بتایا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

یکم ستمبر 2022ء بروز جمعرات لوگوں کی دینی و
اخلاقی تربیت کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پنجاب پاکستان کے شہر خانیوال میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد
نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شورٰی کے رکن
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں
کی دینی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے
ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)