پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ ٹنڈوآدم میں دعوتِ اسلامی کے تحت لگے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے مختلف اسٹالز پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے کھالیں جمع کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت 15 جولائی 2022ء کو راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں حیدرآباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت لگے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے مختلف اسٹالز پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے کھالیں جمع کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت 15 جولائی 2022ء کو راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمدایاز عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں  کراچی سٹی کے علاقے کورنگی میں قائم دعوتِ اسلامی کے کھال گودام کا وزٹ کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول سے ملاقات کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے کھال گودام کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ کام کرنے اور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں کراچی سٹی میں قائم ٹول پلازہ کے قریب صحرائے مدینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے کھال گودام کا وزٹ کیا۔

اس دوران اراکینِ شوریٰ نے کھال گودام کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جولائی 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کے گاؤں  ڈھوک جمعہ ضلع جہلم میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں یونین کونسلز کے نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عابد عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں ضلع جہلم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


6 جولائی 2022ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے گجرانوالہ ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ داران کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ کیا جس میں صوبائی نگران، سرکاری ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران، سٹی نگران اور ٹاؤن نگران کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے قربانی کی کھالیں، اجتماعی قربانی اور خود کفالت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور عید الاضحی ٰ کے موقع پراپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے نیز کھالوں کو وقت پر گودام میں جمع کروانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستا ن مشاورت نے دعوت ِاسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول کے حصے شامل کروانے کا ذہن دیا۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی ایک بہت بڑا نظام لے کر چل رہی ہے 48 ہزار سے زائد اجیروں کی سیلری میں اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔اس بنا پر خود کفالت کے حوالے سے اسلامی بھائی اپنی کوششیں تیز کریں اور تمام ذمہ داران ماہانہ کی بنیاد پراپنے شعبے کو خود کفیل بنانے کی کوشش کریں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جولائی 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ داران کے ہمراہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں موجود ایک سرکاری اولڈ ہاؤس سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایڈمن سے ملاقات کی۔

اس دورانِ رکنِ شوریٰ نے سینٹر میں موجود بزرگ افراد کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں درودِ پاک کی کثرت کرنے کی ترغیب دلائی نیز نیک اعمال اور پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقان رسول کے دلوں میں رب عَزَّوَجَلَّ کی محبت کو اُجاگر کرنے اور عشق رسول کا جام پلانے کے لئے ہرہفتے کی طرح آج رات مؤرخہ 7 جولائی 2022ءکو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری،نارتھ کراچی، کریلا اسٹاپ کی مدینہ مسجد سے رات 8:00 بجے سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ جامع مسجدمحمدی حنفیہ سوڈیوال میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد دروشن میرج ہال منگو وال غربی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ سیم پل لاہور روڈ شیخوپورہ میں موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


5 جولائی 2022ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز و شارٹ ٹائم کے ناظمین سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والی اجتماعی قربانی میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے بھر پور انداز میں کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہرلاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو میں نشتر ٹاؤن کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز سال 2022ء میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز کی ناظمات نے بذیعہ آڈیو لنک شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں رہ کر سننے والی اسلامی بہنوں میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذوالحجۃ الحرام کے فضائل بیان کئے۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سال 2022ء میں ہونے والی قربانی کی کھالیں بک کرنے کے حوالے سے چند اہم مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر لاہور میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں لاہور ڈویژن کے شعبہ اصلاحِ اعمال اور شعبہ مدنی قافلہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق کلام کیا اور رواں سال 2022ء میں ہونے والی قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شعبہ جات میں ہر سطح پر تقرری 100 فیصد مکمل کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)