دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں تحصیل چیچہ وطنی میں تاجران، شخصیات اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو سرکار ﷺ کی سنتِ مبارکہ عمامہ شریف سر پر باندھنےکی ترغیب دلائی اور بعض اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے درودِ پاک کے فضائل بیان کرتے ہوئے درودِ پاک کی کثرت کرنے، پیارے آقا ﷺ کی دیگر سنتوں پر عمل کرنے، دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور زیادہ سے زیادہ نیکی کے کام کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کرنے اور دیگر عاشقانِ رسول کو اس کی ترغیب دلانےکے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)