27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
جناح ٹاؤن کراچی ایسٹ کے
ذمہ داران اور نئے پرانے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
Fri, 28 Oct , 2022
2 years ago
26 اکتوبر
2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لینے کے جناح ٹاؤن کراچی
ایسٹ کے ذمہ دراران اور نئے پرانے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کی
تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے
لئے بھر پور طریقے سے ٹیلی تھون کی مد میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے کا ذہن
دیا نیز اس کے اہداف بھی دیئےجس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)