عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی باتیں بتانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد لا لہ زار کالونی میں ڈاکٹر فاروق سلیم کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ فیصل آباد ڈسٹرکٹ، شخصیات اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے علاوہ دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حضور ﷺ کی پیاری پیاری سنتیں داڑھی مبارک اور عمامہ شریف سجانے کے حوالے سے شرکائے حلقہ کو مدنی پھول دیئے اور بعض اسلامی بھائیو ں کے سروں پر عمامہ شریف بھی باندھا۔مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوت اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔

واضح رہے اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)