سال
2022ء میں فارغ التحصیل ہونے والے 1234 مدنی
علمائے کرام کی دستار بندی کی گئی
24
اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں 9مقامات پر ”دستار
فضیلت اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جن میں درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل
کرنے والے اسلامی بھائی، ان کے سرپرست و والدین اور دیگر عاشقان رسول نے بڑی تعداد
میں شرکت کی۔
دستار
بندی کی مرکزی تقریب میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوئی جس کے آغاز
میں استاذ الحدیث، مفتی محمد حسان عطاری
مدنی نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے علم دین سیکھنےسکھانے کی فضیلت بیان کی۔
اس
اجتماع میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بھی فارغ
التحصیل ہونے والے مدنی اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا
ہونے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں ان مقامات پر خلیفہ امیر اہلسنت مولا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ، مفتیان کرام، اساتذۂ کرام، نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور اراکین شوریٰ نے فارغ التحصیل ہونے والے
علمائے کرام کے سروں پر دستار سجائی اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر مدنی
اسلامی بھائی اور ان کے والدین انتہائی خوش نظر آئے۔
واضح
رہے کہ اس سال فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ میں 1133 درس نظامی کے، 75 تخصص فی
الفقہ کے، 20 تخصص فی الحدیث کے اور تخصص فی الاقتصادیات کے 6 اسلامی بھائی شامل
تھے۔